|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2018

دالبندین: ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی میر داؤد خان نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تبدیلی کے نام پر ضلع چاغی کے لوگوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔

قحط سالی سے متاثرہ لوگوں کی بحالی اور امداد کے دعوے محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں دو کلو دال دو کلو چاول ایک عدد چھٹائی سے ہر گز لوگوں کو بحال نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاسی دکانداری کو چمکانے کیلئے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نشاندہی کئے بغیر اپنے اپنے من پسند لوگوں کو نواز ہ جا رہا ہے حقیقی طور پر متاثرہ لوگ نظر انداز ہیں پی ڈی ایم اے کے عملے نے کوئی سروے نہیں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کا عملہ بغیر کسی سفارش اور دباؤ کے خود ان چیزوں کو اگر تقسیم کرتے تو بہتر تھا مگر مفاد پرست مخصوص اور با اثر لوگوں میں یہی راشن اور سامان تقسیم کر کے سیاسی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں جو کہ چاغی کے قحط زدہ لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے جسے ہم برداشت نہیں کرتے ہیں ۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع چاغی میں امدادی راشن کی غیر منصفانہ تقسیم کا فی الفور نوٹس لے کر حقداروں کی دادرسی کیلئے ٹھوس اقدامات کر دیئے جائیں۔