کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے بلوچستان کے اکیسویں صدی میں بھی تعلیم صحت روزگار سے محروم دکھائی دیتے ہیں ۔
اب جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بلوچستان ہو یا اسلام آباد کے ایوان اپنی قومی جمہوری حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہم عوام کے اجتماعی قومی مفادات کی ترجمانی کر رہے ہیں کسی بھی صورت میں عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے کسی کو یہ اختیار نہیں دیں گے کہ وہ بلوچستانی کے عوام کو معاشی استحصال کا نشانہ بنائے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے مخالف نہیں لیکن یہ بھی لازمی امر ہے کہ ترقی و خوشحالی میں بلوچستان کو اولین ترجیح دی جائیکہ بلوچستان سے ہونے والی ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں ۔
اس حوالے سے کبھی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے سابقہ حکومتوں نے عوام کا استحصال کیا جس کے باعث بلوچستان میں بے روزگاری اور مرکزی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس سے معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہوا سی پیک سمیت تمام میگا پروجیکٹس میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا حالانکہ سی پیک جس کا گیٹ وے گوادر ہے ۔
لیکن اس کے باوجود وہاں کے غیور عوام انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات نہیں کئے انہوں نے کہا کہ تاکہ عوام کو یہ محسوس ہو کہ یہ ترقی ہمارے لئے ہے اس سے ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گے سابقہ دور میں نام نہاد قوم پرستوں نے ذاتی گروہی مفادات کو ترجیح دی اور عوام کے مفادات کے حصول میں ناکام رہے ۔