|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2018

گوادر :  ایکسپر یس وے منصوبے کی تعمیر سے اپنے مطالبات کے حق میں ماہی گیروں کا احتجاج چو تھے روز بھی جاری رہا۔ ماہی گیروں کے احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے جاکر ان سے یکجہتی کااظہار کیا ۔

اظہار یکجہتی کر نے والوں میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میڈم طاہر ہ خور شید، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، بی این پی ( مینگل ) کے مرکزی ماہی گیر و کسان سیکر یڑی ڈاکٹر عبدالعز یز، ضلع رہنماء حسین واڈیلہ ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان سائم، بی ایس او ( پجار ) کے سابقہ مرکزی جوائنٹ سیکر یڑی ولید مجید ، پی پی پی کے رہنماء افضل جان، جیوز گوادر کے آ رگنائزر کے بی فراق اور سر بندن کے ماہی گیروں کا وفد شامل تھا۔ ماہی گیروں کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

نیشنل پارٹی کے مر کزی کمیٹی کے ممبر میڈ م طاہر ہ خورشید نے کہا کہ ماہی گیروں کا احتجاجی کیمپ بنیادی حقو ق کے اصول کے لےئے جائز طور پر قائم کیا گیا ہے نیشنل پارٹی ماہی گیروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے ماہی گیروں کے روزگار پر قدغن لگنے جارہا ہے اگر ایسا ہوا تو یہ ماہی گیروں کو بے روزگاری کی عفر یت کی طرف دھکیل دینے کا سبب بنے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سے ہی محنت کش طبقہ کے بنیا دی حقوق کی جنگ لڑی ہے ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑ ینگے بلکہ ماہی گیروں کے احتجاج میں نیشنل پارٹی ان کے شانہ بشانہ ہوگی ۔ 

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ما ہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لےئے پیش کردہ تمام مطالبات منظور کےئے جائیں۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کا ڈیزائن ماہی گیروں کی منشاء کونظرانداز کر کے بنایا گیاہے جس کے بعد یہ ماہی گیروں کے لےئے پر یشانی کی وجہ بن گیا ہے ۔

یہ ڈیزائن ماہی گیروں کو اپنے جدی و پشتی روزگار سے بے دخل کرنے کا باعث بھی بنے گا جماعت اسلامی گوادر کے مقامی افراد اور ماہی گیروں کی ترقی کے عمل میں شرکت بغیر کسی بھی منصوبے اور ماسٹر پلان کو مسترد کرتی ہے اور ایسی ترقی قابل قبو ل نہیں جس میں مقامی آبادی کے روزگار کو چھینا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سمیت متعلقہ ادا رے ماہی گیروں کے تحفظات فی الفور دو ر کر یں۔ احتجاجی کیمپ سے ماہی گیر تنظیم کے خواتین رہنماء بیگم اللہ بخش نے بھی خطاب کیا۔