کوئٹہ: ایف آئی اے نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ کارروائیڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان الطاف حسین کی نگرانی میں کی گئی۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق الرحمان شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مسج دروڈ پر کٹ پیش گلی میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران رقم منتقل کرنے کے غیر قانونی ذرائع حوالہ اور ہنڈی کا کام کرنے والے دو ملزمان امان اللہ خلجی اور جلال الدین بارکزئی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران اب تک حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے تین اہم ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان کے قبضے سے کروڑوں روپے کی پاکستانی و غیرملکی کرنسی اور بینک کھاتے برآمد کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ، حوالہ ہنڈی کا غیرقانونی کام کرنے والے دو ملزمان گرفتار
وقتِ اشاعت : December 23 – 2018