|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2018

صحبت پور: ضلع صحبت پورکے سب تحصیل سیدمحمدکنرانی سمیت ضلع کے دوردرازکے علاقوں میں لوگوں جوہڑوں ،تالاب کا مضرصحت پانی پینے پرمجبورہیں۔ضلع صحبت پور،سب تحصیل سیدمحمدکنرانی ،پہنورسنہڑی ،مانجھی پور، فریدآبادمیں لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔سب تحصیل سیدمحمدکنرانی کی عوام اورملحقہ علاقوں کو حیردین سے ٹیوب ویل کے زریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتاہے۔

ان خیالات اظہارچیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ بلوچستان واٹرکمیشن کمیٹی کے ممبرعثمان بابئی نے صحبت پور کے سب تحصیل سیدمحمدکنرانی سمیت ضلع کے مختلف واٹرسپلائی اسکیمات کا دورہ کرنے کے بعدڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پورمیں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق بلوچستان واٹرکمیٹی کمیشن کے تحت دوردرازکے مختلف علاقوں کا وزٹ کرکے رپورٹ تیارکررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان بابئی نے کہاکہ میں نے سب تحصیل سیدمحمدکنرانی اوردیگرواٹرسپلائیوں کا معائنہ کیا۔یہاں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیانہیں ہے۔جس کیلئے ہم رپورٹ تیارکررہے ہیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیاکرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سب تحصیل سیدمحمدکنرانی اوراس سے ملحقہ تقریباََ دس ہزارکی آبادی کو تحصیل حیردین میں لگے ہوئے ٹیوب ویل سے پائپ لائنوں کے زریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہے۔ضلع بھرمیں پینے کے صاف پانی کے مسائل درپیش ہیں۔ان کی حل کیلئے رپورٹ ترتیب دیکربھیج دینگے۔