قلات: قلات پولیس ا ور لیویز کی مشترکہ کاروائی میں شاہی دربار قلات جانے والے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کو برآمدکے نا کارہ بنا دیا قلات انتظامیہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ باروری سرنگ نے تخریبی کاروائی کے لیئے شہر میں بم نصب کیا ہے جس پر قلات پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر بم کی تلاش شروع کردی ۔
ان خیالات کا ااظہار ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر اور ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ قلات انتظامیہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہر میں ایک بم نصب کرنے کی اطلاع ہے جس پر قلات پولیس اور لیویز نے خفیہ اداروں کی مدد سے بم کی تلاش شروع کی اور قلات سٹی میں واقع شاہی دربار کے قریب دربار روڈ کے کنارے پر بارودی سرنگ ایک عدد بیٹری اور ایک فیوز ملی جسے پولیس اور لیویز کے ٹرینڈ جوانوں نے ناکارہ بنا دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس کی کوششوں سے قلات شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گئی ہیں جس پر میں پولیس اور لیویز کے جوانوں کو مبارک باد دیتا ہو انہوں نے کہا کہ قلات میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نہ ہونے کی وجہ سے لیویز اور پولیس کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بم کو ناکارہ بنا دیا ہیں میں انہیں شاباش دیتاہوں۔
قلات ، سڑک کنارے نصب بم برآمد، ناکارہ بنادیا گیا
وقتِ اشاعت : December 26 – 2018