|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2018

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں میزبان ٹیم بھی بڑی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 223 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 127 رنز پر 5 وکٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر اور شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روکا اور پوری ٹیم 223 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی،

میزبان ٹیم کی جانب سے واحد نصف سنچری ٹیمبا باووما نے اسکور کی وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور شاہین آفریدی نے 4،4 جب کہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن انتہائی دلچسپ رہا جہاں دونوں ٹیمیوں کی بیٹنگ لائن مزاحمت کرتی دکھائی دی اور یہ دن بولرز کے نام رہا ، جہاں پہلے ہی دن 15 وکٹیں گری، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور قومی ٹیم 181 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب کہ پہلے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا کی بھی آدھی ٹیم 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق صفر، فخرزمان 12، شان مسعود 19 ، اسد شفیق 7 ،اظہرعلی 36، کپتان سرفراز احمد صفر، حسن علی 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان اولیور نے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔