|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2018

نوکنڈی:  نوکنڈی میں رخشان ڈویڑن ہیڈ کوارٹر دالبندین منتقلی کی حمایت میں آل سیاسی پارٹیز کی اپیل پر ریلی نکالی گئی جو مین بازار کے مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا حمید چوک پہ جلسے کی شکل کی اختیار کرگئی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھار کھے تھے جن میں ہیڈکوارٹر کی دالبندین منتقلی کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے،شرکاء سے الفتح پینل کے میر رحمن خان بلوچ،حاجی عبدالباری محمدحسنی،نیشنل پارٹی کے رحیم شاہ بلوچ،حسن بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد عالم،حافظ غلام اللہ،خان سنجرانی پینل کے ملک محمد اعظم محمدزئی،سردار حاجی امان اللہ کبدانی،ملک اشرف حسنزئی اور انجمن تاجران کے حاجی یار محمد برہانزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوکنڈی کے سیاسی و عوامی حلقے رخشان ڈویڑن ہیڈ کوارٹر دالبندین منتقلی کی حمایت اور تائید کرتے ہیں ۔

کیونکہ دالبندین ہی ہیڈکوارٹر کیلئے موزوں ترین علاقہ ہے جو خاران،واشک اور نوشکی کے درمیان میں واقع ہے جہاں تینوں اضلاع کے لوگوں باسانی پہنچ کر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی خواہشات اور بین الاقوامی روٹ کو مدنظر رکھ کر سابقہ ادوار میں رخشان ڈویڑن کے حوالے سے کیے گئے ۔

فیصلوں کو منسوخ کرکے از سرے نو تمام اضلاع کی جغرافیائی عوامل کی بنیاد ہر فیصلہ کیا جائیں کیونکہ ضلع چاغی اپنی بے پناہ معدنی دولت ریکوڈک اور سیندک منصونہ سمیت سینکٹروں مائنز لیز سمیت انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ہوتے ہوئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ہونے کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورے ضلع چاغی میں رخشان ڈویڑن کی دالبندین منتقلی کے حوالے سے تحریک چلائینگے دالبندین،نوکنڈی میں ہیڈکوارٹر کی منتقلی کی حمایت اور تائید میں ریلی نکالی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحصل تفتان،چاگئے اور یک مچھ میں جلد رخشان ہیڈ کوارٹر کی منتقلی کی حمایت میں ریلی نکالی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہیڈکوارٹر کی منتقلی سے ضلع چاغی ترقی کیا راہ پہ گامزن ہوگی اور یہاں کے عوام کی معیار زندگی بلند ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ رخشان ہیڈ کوارٹر کی دالبندین منتقلی کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں سمیت قبائلی و عوامی حلقوں کا ایک ہی موقف اور سوچ ہے کہ ہیڈکوارٹر کی منتقلی کیلئے کسی بھی قربانی سے ردیغ نہیں کیا جائیگا بلکہ ہر فورم پہ اپنے جائز حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد سے بھی دستبردار نہیں ہونگے۔