|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2018

 لاہور:  سرفراز احمد ٹیسٹ  میں پیئر کرنے والے چوتھے پاکستانی کپتان بن گئے۔

امتیاز احمد  انگلینڈ کیخلاف 1962کے ڈھاکا ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر کی خفت کا شکار ہوئے تھے، راشد لطیف جنوبی افریقہ کیخلاف پورٹ الزبتھ ٹیسٹ 1998اور وقار یونس آسٹریلیا سے شارجہ ٹیسٹ 2002میں پہلی باری کے بعد دوسری میں بھی کوئی رن نہیں بنا سکے تھے۔

سنچورین ٹیسٹ میں سرفراز احمد بھی اس کلب میں شامل ہوگئے، وہ پیئر حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کپتان اور تیسرے وکٹ کیپر ہیں۔