خضدار : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر قاضی نذیر احمد ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی و سینٹ میں قانون سازی کے بعد بھی خضدار میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ کا قیام تا حال ممکن نہیں ہو سکا ۔
جنوری میں سرکٹ برانچ کے قیام کو ممکن نہیں بنایا گیا تو قلات ڈویژن میں آنے والے تمام اضلاع میں عدالتوں سے بائیکاٹ شروع کر دیں گے ،ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو حصول انصاف میں شدید پریشانی و مشکلات درپیش ہیں جبکہ وکلاء کو بھی سپریم کورٹ کے لائسنس کی حصول میں دوشواری کا سامنا ہے ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر قاضی نذیر احمد ایڈوکیٹ،جنرل سیکریٹری خالد محمود ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد انور ایڈوکیٹ، سینیئر نائب صدرفیاض احمد ایڈوکٹ،سیکریٹری خزانہ عبدالسلام ایدوکیٹ،غلام قادر ایڈووکیٹ اور دیگرکا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کا کہنا تھا2017 ء میں باقاعدہ قانون سازی کے تحت بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کی منظوری ہوئی تمام قانونی تقاضے پورے ہوئے مگر افسوس اور حیرانگی کی بات ہے ۔
ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ہائی کورٹ سرکٹ بینچ پر کوئی کام دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے خضدار ریجن قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس عمل سے وکلا بھی مشکلات سے دو چار ہیں ۔
خضدار بار کے عہدیداران نے صوبائی حکومت اورچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ سستا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے خضدار میں ہائی کورٹ کا سرکٹ بینچ کے قیام کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے غریب سائلین کو اعلی عدالتوں تک حصول انصاف ممکن ہوخضدار بار کے عہدیداروں کا کہنا تھا خضدار میں بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکٹ بینچ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سپریم کورٹ کے لائسنس کی حصول میں شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خضدار میں ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کے قیام میں سیاسی جماعتوں کا بھی ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہائی سرکٹ بینچ کے قیام میں کوششیں کیں اب بھی ہماری ان تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
اس موقع پر سینیئر وکلا بشیر احمدسمالانی ایڈوکیٹ،قاضی حسن علی ساسولی ایڈوکیٹ،غلام نبی مینگل ایڈوکیٹ،غلام قادر زہری ایڈوکیٹ،،میر منیر احمدساسولی ایڈوکیٹ،نعیم مینگل ایڈوکیٹ،منظو ر احمد ایڈوکیٹ،غلام سرور ایڈوکیٹ،خضدار بار کے عہدیداران و ممبر ان موجود تھے ۔
انہوں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خضدار ریجن کے تمام وکلا نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اگر بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کا قیام رواں سال کے اختتام تک عمل میں نہیں لایا گیا تو یہ تمام وکلا اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے نہ صرف عدالتوں سے بائیکاٹ کرینگے بلکہ احتجاج کا حق بھی استعمال کرینگے ۔
دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ کے قیام میں تاخیری حربہ استعمال کرنے کے خلاف خضدار میں تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔
خضدار میں بلوچستان ہائیکورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کیا جائے، قاضی نذیر ایڈووکیٹ
وقتِ اشاعت : December 29 – 2018