خضدار : میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بری طرح ہنگاموں کا شکار ہوگیا کونسلران چیئر مین کے کردار پر غیر قانونی بھر تیوں کے بارے میں شدید نعرہ بازی کی ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اجلاس کارپوریشن کے وائس چیئر مین مفتی عبد القادر شاہوانی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئر مین میونسپل کارپوریشن کی عد م شرکت 2016 سے 250 سے زائد ملازمین کی بھرتی کے بارے میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ۔
اجلاس میں مختلف کونسلران نے موقف اختیار کیا کہ چیئر من اور آفیسران نے ملی بھگت سے ان ملازمین کی بھرتی کیا گیا ہے اس وجہ سے کونسل کا سامنا کرنے سے چیئر مین مسلسل کترارہا ہے۔
اجلاس میں شدید ہنگامہ آرئی کے بعد ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر موجود میونسپل کاروپریشن آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ ان ملازمین کے بھرتی کے حوالے سے نیب کیجانب سے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم مقرر کیا گیا ہے جو تحقیقات کررہی ہے ۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کا ادارہ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے ا س کے کار کردگی پر چیک بیلنس رکھناتو عوام کی ذمہ داری بنتی ہم نے اپنی مدت میں جس طرح کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔
اس کا فیصلہ عوام کو کرنے حق ہے اسپیکر نے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ آکری اجلاس میں چیئر مین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ الوداعی اجلاس میں تما تر صورت حال پر سیر حاصل بحث کی جائیگی ۔
خضدار، میونسپل کا رپوریشن کا اجلاس ہنگامے کی نظر
وقتِ اشاعت : December 31 – 2018