ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے سب سے بڑے زرعی ضلع نصیرآباد میں 25ہزار ایکٹر پر جدید ترین ایئر پورٹ تعمیر کرنے کیلئے محکمہ ریونیو نے سروے مکمل کر لیا گیا ہے آئندہ چند دنوں میں ٹیم جگہ اور زمین کا جائزہ لینے کیلئے نصیرآباد پہنچے گی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے زرعی ضلع نصیرآباد میں 25ہزار ایکٹر پر جدید ترین ایئر پورٹ تعمیر کرنے کیلئے محکمہ ریونیو نصیرآباد کے عملے نے ڈیرہ مراد جمالی سے 19 کلو میٹر نوتال کے علاقے قومی شاہراہ کے قریب سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔
زرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ایئر پورٹ تعمیر کرنے والے انجینئرز کی ٹیم جگہ اور زمین کا جائزہ لینے کیلئے نصیرآباد پہنچے گی اور جائزہ لے گی زرائع نے مزید بتایاکہ تعمیر ہونے والا ایئرپورٹ جلد ترین ایئر پورٹوں میں شامل ہو گا۔
نصیر آباد ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے سروے مکمل
وقتِ اشاعت : January 4 – 2019