حب :سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل کی صدارت میں بی این پی لسبیلہ کا ایک اجلاس پارٹی مرکزی رہنما قاسم رونجہ کی رہاش گاہ پر کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بی این پی کے ضلعی صدر قاسم رونجہ نے تنظیمی کار کردہ گی رپورٹ پیش کی جلاس میں مختلف ایجنڈو پر بحث مباحثہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 15 جنوری کو ضلع لسبیلہ کا ضلعی کونسل کا اجلاس صنعتی شہر حب میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں تمام تحصیلوں کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ 10 جنوری تک تمام یونٹ مکمل کریں اور 25 جولائی کے الیکشن میں لسبیلہ کے عوام نے جس طرح بی این پی پر اعتماد کا اظہار کیا اور بی این پی کے کارکنوں نے محنت کی وہ قابل تحسین ہیں،اجلاس میں نئے ممبر سازی کوتسلی بخش قرار دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے عوام کے واحد نمائندہ سیاسی و قوم پرست جماعت ہے بلوچستان بھر کے عوام کی کافی توقعات بی این پی سے وابستہ ہے ۔
انھوں نے کہاکہ بی این پی کے نظریاتی و فکری کارکنوکی شب وروز محنتوں کاوشوں اور ثابت قدمی کے نتیجے میں بی این پی بلوچستان میں ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے انھوں نے کہاکہ بی این پی نے ہر دور میں بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور آج بھی بی این پی نے بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کو 6نکات جو پیش کیئے ہیں ۔
ان میں ایک بھی بی این پی کے اپنے مفاد میں نہیں بلکہ بلوچستان بھر کے عوام کے اجتماعی مسائل شامل ہیں سردار اختر مینگل مزید کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے جو 6رکنی کمیشن بنایا گیا ہے اس میں بھی بی این پی اپنے حصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انھوں نے کہا کہ بی این پی کو وزراتیں ومراعات بی این پی کے منشور کا ہر گز حصہ نہیں انھوں نے کہاکہ 25جولائی کے انتخابات میں بلوچستان بھر کی طرح لسبیلہ و گوادر کے عوام نے جس طرح بی این پی پر اعتماد کا اظہار کیا یقیناًوہ داد تحسین کے مستحق ہیں انشاء اللہ بی این پی لسبیلہ و گوادر سمیت بلوچستان بھر کے عوام کے اعتماد کو ہر ٹھیس نہیں پہنچائی گی ۔انھوں نے کہاکہ ان کے جائز عوامی مساہل کے حل کیلئے پارٹی قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی میں آواز بلند کریگی ۔
بی این پی اجلاس میں بی این پی کے ضلعی صدر قاسم رونجہ ،سینئر نائب صدر نوراحمد مینگل ،بشیر مینگل، جمیل گچکی، بیرسٹر جہانزیب رونجہ ،جمعہ سرور رونجہ سعید احمدمینگل، عاصم ایڈوکیٹ.،امیر بخش ایڈوکیٹ مینگل ،قاضی نورالحق بلوچ، بشیر محمودانی ،یونس رند وائس چیئرمین ساکران،حاجی مولاداد رند ،حاجی محمد مینگل ،تحصیل صدر سنیل کمار کاچھیلا ،بی ایس او حب کے صدر نذیر بلوچ ،جنرل سیکرٹری معراج بلوچ،طارق مینگل ،حسن مینگل، گل مینگل ،لاکھڑہ سے دوست محمد خاصخیلی،یار محمد سیٹھ ثنااللہ رونجہ آدہ پاکستانی،اشرف بزنجو، اقبال میروانی، عبدالصد بزنجو ،شیدی خان، جبار مینگل، زین العابدین ،صمد رونجہ، اسد قاسم رونجہ۔ شہاب رونجہ سمیت .بی این پی حب،وندر،بیلہ ،گڈانی لاکڑہ .ڈام ساکران وایارو اوتھل لیاری کنراج دریجی ڈینگو سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
6نکات بلوچستان کے اجتماعی مفادات سے متعلق ہیں ،لاپتہ افراد بارے موقف پر قائم ہیں،اختر مینگل
وقتِ اشاعت : January 4 – 2019