|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2019

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لیے جب کہ میزبان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے صرف 20 رنز درکار ہیں۔ 

 

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جارہا ہے جس میں گرین کیپس کے بیٹنگ لائن ایک بار پھر حریف بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد 56 اور شان مسعود 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویئر نے 4، اسٹین 3، رباڈا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں پروٹیز بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلگر20، مرکرم 78، ہاشم آملہ 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

 

واضح رہے جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔