ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد ریجن سے پولیس ٹریننگ کوئٹہ میں اے ٹی ایف کی ٹریننگ کیلئے جانے والے 103پولیس اہلکاروں سے27 پولیس اہلکار مختلف بیماریاں نکلنے پر واپس بھیج دیئے 30 غیر حاضر پولیس اہلکار وں کی ایک ایک دو دوسال سروس ملازمت کاٹ دی گئی ۔
ڈی آئی جی نصیرآباد کے حکم پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں واپس آنے والے پولیس اہلکاروں کی دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ریجن کے پانچ اضلاع نصیرآباد جعفرآباد صحبت پور جھل مگسی اور کچھی سے پولیس ٹریننگ کوئٹہ میں اے ٹی ایف کی ٹریننگ کرنے کیلے103پولیس اہلکاروں روانہ کیا گئے ۔
ٹریننگ سے بچنے کیلئے 27 پولیس اہلکاروں نے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی میڈیکل سرٹیفک حاصل کرکے دوبارہ اپنے گھروں کو پہنچ گئے جب ڈی آئی جی نصیرآباد ریجن منیراحمد ضیاء راو کے دفتر حاضری رپورٹ کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں نے دوبارہ سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں واپس والے پولیس اہلکاروں کی میڈیکل ٹیسٹ کرائے جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔
زرائع کے مطابق جبکہ ٹریننگ می سینٹر کوئٹہ میں جانے والے 30پولیس اہلکار تین ماہ سے غیر حاضر ہونے پر ڈی آئی جی نصیرآباد نے ایک ایک دو دوسال سروس ملازمت کاٹ دی گئی ہے جبکہ 27پولیس اہلکاروں کے خلاف میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔
نصیرآباد، اے ٹی ایف ٹریننگ کا خوف، پولیس اہلکار بیمار پڑگئے
وقتِ اشاعت : January 5 – 2019