|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2019

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئر رہنماء آغا شکیل احمد درانی میر خالد بزنجو سردار عزیز محمد عمرانی سردار بلند خان غلامانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر عبدالقیوم ساسولی حاجی جاوید سوز بشیراحمد جتک میر شاہجہاں عمرانی محمد ا سماعیل م ینگل حاجی عبدالقادر زہری ماسٹرعبدالخالق نذیرنتھوانی ممتاز بلوچ رئیس ثناء مینگل رئیس نصیراحمد گنگو احمد خان گنگو انجینئر علی اکبر نذیراحمد زہری ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سردارمحمد حیات خان ساجدی کے چھوٹے بھائی سردار زادہ عبدالحفیظ ساجدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سردارزادہ عبدالحفیظ ساجدی کا قتل حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش ہے ۔

ایک سازش کے تحت ہمارے قبائلی اور سیاسی رہنماؤں کو قتل کیا جارہاہے ، جو کہ قابل مذہمت اور دہشت گردانہ عمل ہے ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ قاتل اس طرح کے اوچھے ہتکنڈے اور دہشت گردانہ عمل سے قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں ۔