|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2019

خضدار : صوبائی کابینہ کی سب کمیٹی کے اراکین صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی ،میر اسد اللہ بلوچ اور میر ضیا لانگو نے گزشتہ روز خضدار کا دور کیا اس موقع پر انہیں کمشنر قلات دویژن بشیر احمد بنگلزئی کی جانب سے خضدار میں تعلیمی اداروں سمیت ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دوران صوبائی وزرا نے ہدایت دی کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات جن میں تعلیم اور صحت کو اولیت حاصل ہے کی فراہمی کے لیئے حکومت تیزی سے کام کررہی ہے

اس ضمن میں متعلقہ محکموں کا یہ فرض بنتاہے کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کریں تاکہ لوگ ان منصبوں سے جلد سے جلد مستفید ہو سکیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بڑھتے ہوئے ھادثات پر تشویش کا اطہار کیا

اس کی روک تھام کے لیئے اقدامات پر بھی زور دیا انہوں نے ہدایت دی کہ فوری طور پر قومی شاہراہ کمرے نصب کیئے جائیں تاکہ ٹریفک اسپیڈ کو کنٹرول کیا جا سکے اور اس کے لیئے میکنز م تیار کرکے اس پر فوری عمل در آمد شروع کرکے حادثات کو روکا جاسکے

انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر خضدار یا کسی مناسب جگہ پر فوری طور پر تراما سینٹر قائم کیا جائے تاکہدوران ھادثات زخمیوں کو فوری طبی امدد دی جاسکے بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر داخلی میر ضیا لانگو نے کہا عوام کے تحفظ کے لیئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور ہم امن و امان کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا منشیات و دیگر سماجی جرائم کے خاتمے کے لیء عوام کا تعاون درکار ہے ہم اپنی نوجوان نسل کو تباہ ہونے نہیں ہونے دینگے صوبائی وزیر نے بریفنگ کے ڈوہژن میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں خصوصا جھالان میڈیکل کالج ،ایس بی کے وومن یونیورسٹی سب کیمپس ،انجنئرنگ یونیورسٹی خضدار میرین یونیورسٹی اوتھل ،بی آرسی خضدار ،گرلز و بوائز ڈگری کلاجز خضدار سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ ان اداروں کو معیاری بناکر نظم و ضبظ و معیاری و فنی تعلیم پر بھر پور توجی دی جائے ہم ہر صورت ان اداروں کو کامیاب بنائینگے اور ان کی ہر ضروریات کو پوری کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر رامین محمد حسنی سیکریٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد نعیم بازئی ڈپٹی کمشنر محمد الیاس کبزئیڈی آئی جی محمد یوسف بھی موجود تھے بعد ازاں خضدار کی آل پارٹیز کے وفد نے صوبائی وزرا سے ملاقات کی اور شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزرانے ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی وفد کی قیادت چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی کر رہے تھے ۔

دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی کابینہ کی سب کمیٹی کے اراکین سوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و اطلاعات میر ظہار احمد بلیدی ،صوبائی ویر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے گزشتہ روز خضدار کا دورہ کیا وزیر اعلی کے صوبائی مشیر رامین محمد حسنی سیکریٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد نعیم بازئی بھی ان کے ہمراہ تھے

انہوں خضدار میں زیر تعمیر شہید سکندر زہری یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اس موقع پراجیکٹ ڈائریکٹر شہید سکندر یونیورسٹی انجینیئر رحمت اللہ زہری کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دورا ن صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و اطلاعات میر ظہار بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کی فروغ کے لیئے ترجیحی بنیادوں ام کر رہی ہے اور معیاری تعلیم اور تعلیم کی شعبے کی ترقی کے لیئے اپنے اہداف سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان اہداف کی تکمیل کے لیئے متعلقہ منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف خالی باتیں کرنے کا زمانہ گزر چکا صوبے کو ترقی یافتہ بنانے کا واحد حل اپنے جوانوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اس کے لیئے ہمیں عملی کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی مخلوط حکومت اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کو بھی اپنی ذماداریاں پوری کرنی چاہیئے ہم ایک ٹیم ہیں اور ہم سب کا مقصد صوبے کی ترقہ و لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کی ترقی ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے فروغ تعلیم ہمارا وژن ہے ہم پسماندہ ہیں اور ہمیں ترقی کے لیئے تعلیم کی ترقی اور معیاری تعلیم ضروری ہے اس لیئے جدید اور معیاری تعلیم کا حصول اور اپنے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارے لیئے جینے مرنے کا سوال ہے اگر اب بھی ہم اپنے اہداف ھاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی ۔

ہم اور ہماری حکومت صوبے میں اعلی تعلیمی اداروں کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے اس کے لیئے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے ہم اس مقصد کے حصول کے لیئے ہر صورت میں فنڈز فراہم کریں گے اور ان فنڈز کو ایمانداری سے انہی منصوبوں پر خرچ کرنے اور ان کی تکمیل چاہتے ہیں ۔

تاکہ تعلیم کے فروغ کا مقصد تسلسل سے جوری رہے اور ہماری آنے والی نسلیں ان اداروں کی ثمرات سے جلد سے جلد مستفید ہوں تعمیراتی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنئر رحمت اللہ زہری اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائیریکٹر وسیم حیدر نے صوبائی وزرا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام تسلسل سے جاری ہے جس کے پہلے مرحلے ایڈمن بلاک ، لیکچرز روم لائبریری ،آڈیٹوریم ،و ٹیچنگ فیکلٹی اور رہائشی بنگلوز بھی شامل ہیں جب کہ جدید طرز کا جامعہ مسجد بنک بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

اس منصوبے پر دو ارب چراسی کروڑ روپے خرچ کرنے تخمینہ ہے اگر فنڈز بروقت فراہم ہوتے رہے تو یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر ٹکمیل کو پہنچ جائے گا انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا بیالیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔

جسے مقررہ وقت پر مکمل کرلینگے اور اس سال مارچ سے باقائدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا بعد ازاں صوبائی وزرا نے منصوبے کا معائنہ کیا انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مارچ میں کلاسز کا آغاز کیا جائے اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی آغا محمد یوسف سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی افسران موجود تھے۔