ڈیرہ مراد جمالی : ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 27 ہائی سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا مشن پڑھا لکھا اور خوشحال نصیرآباد ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے لئے نصیرآباد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران اور ایل سی ایس کو (RTSM) کی طرز پر مانیٹرنگ کے لئے ٹیبلیٹ دیئے جائینگے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا مقصد سکولوں میں ایسے اساتذہ کی غیر حاضری کی شرح کو کم کرکے طلباء و طالبات کے درس و تدریس کے معیار کو بہتر بنانا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کی لیول پر اسپورٹس فیسٹیول کروانے، اور ایک دن کا کتابی میلا لگانے کا بھی اعلان کیا ۔
انہوں نے تمام ہائی سکولز میں لائبریری کے قیام کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی بات کی ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ کو ہدایات دی کہ اسپورٹس فیسٹیول اور کتابی میلہ کروانے کی تیاری ابھی سے کی جائے تاکہ جلد سے جلد پروگرامز کروائے جاسکیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو دیگر علاقوں کی سیر و تفریح پر بھجوانے کا بھی اعلان کیا۔
ضلع بھر کے ہائی سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا، ڈی سی نصیر آباد
وقتِ اشاعت : January 16 – 2019