|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2019

نوکنڈی: یونین کونسل کے عملے کی تنخواؤں کی بندش سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم،فوری تنخوائیں دے کرمعاشی مشکلات سے چھٹکارہ دلایا جائیں ۔

تفصیلات کیمطابق نوکنڈی یونین کونسل کے نصف درجن ملازمین کو گذشتہ چھ مہینے سے تنخوائیں نہ ملنے پر ملازمین کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جس سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ مہینے سے ہمیں تنخوائیں نہیں مل رہی ہے اس حوالے سے پورے بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین سراپا احتجاج ہے لیکن کوئی ٹس سے مس بھی نہیں ہورہے ہیں جس سے ملازمین انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ۔

انکا کہنا ہے کہ اب دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کردیا ہے لیکن ان تمام نا مساعات حالات بھی غریب محنت کش ملازمین کی تنخواؤں کی بندش باعث حیرت ہے نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے محنت کش لیبرز کی بروقت تنخوائیں ادا کیے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینے سے ملازمین کی تنخوائیں ادا کرنے میں حیلے بہانوں کا سہارا لیا جارہا ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تنخواؤں کی بندش کیخلاف نیشنل پارٹی بھرپور آواز بلند کرینگی ملازمین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا کہ فوری بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواؤں کی بندش کا نوٹس لیکر بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ انکے گھروں کے چولہے جل جائیں اور انکی مالی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو۔