حب: بلوچستا ن نیشنل پارٹی لسبیلہ کا ضلعی کونسل سیشن کی تقریب لیڈ اآڈیٹوریم میں منعقدہ ہوئی جس میں بی این پی لسبیلہ کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر جہانزیب قاسم رونجھو بلامقابلہ صدر منتخب جبکہ جمیل گچکی بلامقابلہ بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ضلعی کونسل سیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ، نوابزادہ لشکری رئیسانی ، بی ایس پی محی الدین کے مرکزی چیئر مین نذیر بلوچ ، بی این پی کے مرکزی رہنما چیئر مین منظور بلوچ ،محمد قاسم رونجھو ، انجینئر سعید مینگل سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین موجود تھے۔
اس موقع پر ضلعی کونسل سیشن کی منعقدہ تقریب سے بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وسینیٹر جہانزیب جمالدینی ، رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ، نوابزادہ لشکری رئیسانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ بلوچستان کا دل ہے لسبیلہ بلوچستان کی پہچان ہے ۔
لسبیلہ سندھ اور بلوچستان کا سرحد ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت رکھتا ہے مگر سب سے زیادہ بھوک پیاس اور بیروزگاری کا شکار لسبیلہ والے ہیں لسبیلہ میں سالانہ کروڑوں روپے کمائے جاتے ہیں مگر آج پچاس سال سے لسبیلہ میں غربت کی شرع سب سے زیادہ ہے میں اسکا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہراتا یہ آپکی بدقسمتی کی وجہ سے ہے یہ آپکی سیاسی شعور کی کمی کی وجہ سے ہے لسبیلہ والوں کے نمائندہ ہمیشہ حکومتوں میں رہے ہیں آپکے نمائندے کبھی اپوزیشن میں نہیں رہے ہیں ۔
اسکے باوجود لسبیلہ میں غربت بے تعلیمی آپکی سیاسی تنظیمی کمزوری ہے آج صنعتی ترقی سے فائدہ نہیں مل رہا آج ساحلی دولت سے فائدہ نہیں مل تو یہ لسبیلہ میں سیاسی تنظیمی کمزوری ہے آپ لوگ سیاسی طور پر بہت کمزور ہو۔
انہوں نے کہا کہ پارٹیاں لیڈروں سے نہیں بنتی پارٹیوں کی بنیاد آپ کارکنان ہوتے ہیں پارٹیوں کو سردیاں ہوں یا گرمیاں یا پھر دیگر مشکلات ہوں پارٹیوں کو کارکنان کی ضرورت ہوتی ہے آپ اپنے اندر نظم و ضبط قائم کریں اس ملک کی خدمت کرنے بلوچستان اور بلوچ قومی خدمت کرنے کیلے کسی عہدے کی ضرورت نہیں بس نیک نیتی. بھائی چارا اور بلوچستان سے محبت کی ضرورت ہوتی ہے ہم اس وطن کے مٹی کی پیدائش کی ہیں بس آپ لوگ بی این پی کے اس ترنگے کے نیچے آجا ئیں اس میں اس وطن کے مٹی کی خوشبو، ریگستانوں، ساحلوں، معدنیات کے رنگ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں جو سیاست کررہی ہے اس میں اور دوسرے جماعتوں میں بہت فرق ہے بی این پی کے کارکنوں نے ہمیشہ اپنی جانیں صوبے کیلئے قربان کی ہیں سردار اخترجان مینگل نے مشرف آمریت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیل کاٹا ملک بدری کی مصیبتیں برداشت کیں اور آج بھی اسی جہدوجد کولیکر آگے جارہے ہیں جسکا مقصد یہاں کے لوگوں کے حقوق کا دفاع سائل و سائل پر حکمرانی اور بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ہے ۔
یہی وجہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بی این پی کا سیاست باقی تمام سیاسی پارٹیوں کی سیاست سے مختلف ہے کیونکہ ہم اپنے صوبے کے مفاد کو اپنا اولین ترجہی سمجھتے ہیں یہاں کے عوام کے حقوق کو اپنا وقار سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ صبح حب آتے ہیں تو دیکھتے ہیِں کہ بسیں کراچی سے ہزاروں مزدوروں کو حب کے فیکٹریوں میں لاتے ہیں اگر یہاں کے وسائل سے اس صوبے کے لوگوں کو بالخصوص اس ضلع کے لوگوں کو ٹیکنکل ٹریننگ دی جاتی تو آج یہ بسیں ہزاروں لوگوں کو یہاں حب کے فیکٹریوں میں نہ لاتے یہاں کے لوگ یہاں کے فیکٹریوں میں روزگار کرتے بی این پی یہی جدوجہد کرتی آرہی ہے کہ یہاں کہ وسائل کے لوگوں پر خرچ کیا جائے بی این پی حق حکمرانی کی جدوجہد کررہی ہے۔
ہمارے ہاں ایک افغان شہری کو لایا گیا پہلے اسکو صوبائی اسمبلی کا رکن بنایا گیا اور گذشتہ روز انہوں نے سینیٹ کا ووٹ بھی دیا یہ کہاں کا قانون ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں تعلیم سمیت دیگر اہم مسائل پہلی مرتبہ ہم نے اسمبلی اجلاس میں اٹھائے ہیں بلوچستان کا موجودہ تعلیمی نظام نے بلوچستان کو ایک دلدل میں دسا ہے ۔
بلوچستان کا یہ تعلیمی نظام 21 ویں صدی کا نوجوان نہیں دے سکتا ہم بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلے قرار داد پیش کی ہے اسمبلی میں آواز اٹھایا ہے اب دیکھتے ہیں حکومت کیا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں ہمیں ووٹ نہیں دیا جس سے کارکنان میں غم و غصہ پایا جارہا ہے وفاق کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی یہاں جو بھی سرمایہ کاری کیلئے منصوبے آتے ہیں ۔
انکو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے اور تحریک انصاف کی حکومت کمزور حکومت ہے اسکو سہارے کی ضرورت ہے یہ مخلوط حکومت ہے اسکو اپنے اتحادیوں سے مشورہ کرکے چلنا ہوگااس موقع پر بی ایس او محی الدین کے مرکز ی چیئر مین نذ یر احمد بلوچ ، بی این پی کے حمید ساجنا ، چیئر مین منظور بلوچ ، غلام سرورجمعہ رونجھو ، انجینئر سعید مینگل ، بشیر احمدمینگل ،بشیر احمدمحمودانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔