ڈھاڈر: ڈھاڈر میں بجلی گیس کی شدید خود ساختہ بحران کیلئے تمام سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبور سڑکوں پر نکل آئے عوام کو جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے شٹر ڈاؤن ہڑتال کیموقع پر ریلی سے مقررین کا خطاب ۔
تفصیلات کے مطابق ڈھا ڈر میں آل پارٹیز کی کال پر بجلی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف سید نصیر شاہ دوپاسی،وڈیرہ علی احمد رند کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکلای گئی قبل ازیں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اسموقع پر تمام تجارتی مراکز اور چھوٹی بڑی دکانیں احتجاج بند رہے ۔
ریلی ڈھاڈر سے نکالی گئی جو شاہی چوک سے ہوتا ہوا رند علی پہنچا اسموقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید نصیر شاہ دوپاسی،عبدالحئی گولہ ،حاجی خان جتوئی،حافظ یعقوب اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ضلع کے صدر مقام ڈھاڈر کو بجلی گیس کی سہولت کی عدم فراہم کرکے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا گیا ہے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام کے معاملات میں بری طرح خسارہ آچکا ہے زراعت کا شعبہ تباہ برباد ہوا ہے۔
عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں گیس کی کمپریشر اور لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے شہر میں بجلی گیس کی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے سہولیات سے مبرا علاقے کیعوام بحالت مجبوری علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں زراعت ،کاروبار ،معاشی صورتحال میں عوام کی مشکلات میں دن بدن بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔
انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی حل طلب بحران کو ختم نہیں کیا گیا تو مجبورا مورخہ ستائیس جنوری کی ڈیڈلائن کے بعد عوامی طاقت سے قومی شاہراہ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جائیگاجسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادروں پر عائد ہوگی۔
ڈھاڈر ،بجلی گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد
وقتِ اشاعت : January 20 – 2019