|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2019

 دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس میں قومی کھلاڑی محمد عباس کو شامل کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے، ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم ٹیسٹ ٹیم میں قومی کھلاڑی محمد عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، دونوں ٹیموں کے لیے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو کپتان بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کپتان ویرات کوہلی، روہیت شرما، جونی بیرسٹو، جے روٹ، راس ٹیلر، جوز بٹلر، بن اسٹوکس، مستفیظ الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان ویرات کوہلی، ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیم سن، ہینڈری نکولس، وکٹ کیپر رشابھ پینٹ، جیسن ہولڈر، رباڈا، نتھن لیون، بومرا اور محمد عباس۔ سری لنکا کے دھرما سینا کو آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے، دھرما سینا 2012 میں بھی بیسٹ امپائر کا اعزاز لے چکے ہیں۔