|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2019

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی عائد کردی۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں یہ معلومات فراہم کیں، سرفراز احمد کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ کے دوران نسل پرستانہ جملا کہنے پر معطل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کو آئی سی سی کے نسل پرستانہ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 4 میچوں کے لیے معطل کیا گیا ہے، یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے جب کہ وہ پروٹیز کے خلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 

ترجمان آئی سی سی ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ  آئی سی سی نسل پرستانہ فقرے بازی پرزیرو ٹولیرنس پالیسی رکھتا ہے اور سرفراز احمد  نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگی اس لیے ان پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا جب کہ سرفراز کو نسل پرستی کیخلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی۔

واضح رہے سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈائل فیلوکایو سے نسل پرستانہ جملہ کہنے پر معافی مانگی تھی جس پر انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کو معاف بھی کردیا تھا۔