|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2019

کوئٹہ : ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ غلام فاروق لانگو نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے آفیسران اور عملے کی میٹروپولٹین کارپوریشن میں کوئی گنجائش نہیں ،ماضی میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی اداروں سے ہرممکن تعاون کرینگے۔

10سالوں سے میٹروپولٹین کی گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیر استعمال ہیں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے ،تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گاکوئٹہ کے مکین 1 ماہ کے اندر مثبت تبدیلی محسوس کرینگے۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس سے ہمیں کوئی سرورکار نہیں اب روڈوں اور گلیوں میں نکل کر سرکاری ملکیت کو ذاتی سمجھنے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال کیا جارہا ہے شہر کے برساتی نالے نالیوں میں تبدیل ہوچکی ہیں فیل سیوریج نظام کی بہتری کیلئے کنسلٹنٹ کو ہائیر کردیاہے جس کی تجاویز سے حکام کو آگاہ کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے کچرہ دان رکھ کر اس میں پلاسٹک اور کچرے پھینکیں جسے میٹروپولٹین کا عملہ ٹھکانے لگائے گا،انجمن تاجران کے اس عمل سے 20فیصد صفائی کی نظام میں بہتری آسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہر 15دن بعد سینی ٹیشن کا عملہ انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کریگا،انہوں نے کہاکہ میں نے 2دن قبل چارج سنبھالاہے میرا شوق ہے جس شہر میں پیدا ہوا اور جہاں دفن ہوناہے دوران تعیناتی اسلام آباد،ابوظہبی،دبئی ،کراچی میں حاصل کئے گئے ۔

اپنے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کی گھمبیر صورتحال میں بہتری لاسکوں ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 4 سالوں یا اس سے پہلے کوئٹہ شہر کی تعمیر وترقی پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کہاں گئے ،کرپشن سے متعلق انکوائری میں تحقیقاتی اداروں سے ہرممکن تعاون کرینگے ماضی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوخیراتی ادارہ سمجھ کر فنڈز سے اپنے لوگوں کو نوازا گیا ہے ،میٹروپولٹین کی پراپرٹی پر قبضہ کرکے لوگوں نے اپنے مہمان خانے تعمیر کئے ہیں