کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زیراہتمام بین السانی محفل مشاعرہ بیاد عرفان الحق صائم منعقد ہوا جس کی صدارت بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ نے کی۔
جسکی مہمان خاص جہاں آراء تبسم ، آغا گل جبکہ اعزازی مہمان کریم فریادی تھے مشاعرے میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ ، نائب صدر و سابق صوبائی وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ ، حاجی اسلام بلوچ،اسلم بلوچ ، عمران بلیدی ،ڈاکڑ طارق بلوچ،علی نواز بلوچ ،حاجی صمد بلوچ اوردوردراز سے آئے ہوئے بلوچستان کے نوجوان شعراء نے شرکت کی اور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور مختلف دانشور اور مفکرین نے عرفان الحق صائمہ کی زندگی اورانکی شاعری کے بارے میں اپنے مقالے پیش کئے عرفان الحق بلوچستان کے ایک مشہور شعراء میں شامل ہوتے تھے انکی کمی آج تک محسوس کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دانشور ،شاعر اورلکھاریوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں حکومت کی طرف سے اس طبقے کے لوگوں کی امداد نہیں کی جاتی اورانکے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں اور مایوسی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت دانشوروں ،شاعروں اور ادیبوں کی سرپرستی کرے اورحکومت انڈولیمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لائے تاکہ ادبیوں کو مایوسی نہ ہو اوروہ اپنے فن میں زیادہ محنت کریں ۔
بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے شاعر ادیب ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں انکی مفکرانہ رائے سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی ایس او پجار کے صوبائی سیکرٹری ابرابر برکت نے سرانجام دیئے۔
بی ایس او پجار کے زیر اہتمام عرفان الحق صائم کے یاد میں محفل مشاعرہ کاانعقاد
وقتِ اشاعت : February 3 – 2019