|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان 6 فروری کو عہدے کا چارج سنبھال رہے ہیں۔

 

لیسٹر شائر کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد ہیڈکوارٹر میں موجود تمام ملازمین سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔

لاہور کے تمام صحافیوں کے ساتھ بھی وسیم خان کی تعارفی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ایم ڈی ملکی کرکٹ اور انتظامی امورز پر خیالات کااظہار اور سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ بورڈ کے امورز چلانے کے زیادہ تر اختیارات ایم ڈی وسیم خان کے پاس ہوں گے اور بورڈ سربراہ احسان مانی کی حیثیت چند چیزوں کو چھوڑ کر صرف علامتی رہ جائے گی۔