|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2019

تربت:  تربت شہرمیں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ،بازارکے دکانوں کے سامنے موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پرسختی سے پابندی عائد، ضلع میں گھومنے والی تمام موٹر سائیکلوں کی جانچُ پڑتال کے حوالے سے تمام موٹر سائیکل مالکان ایکسائیز سے کنفرمیشن کے بعد ایف سی آبسر کیمپ میں جا کر اپنی موٹرسائیکل کارڈ نکلوائیں ، موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کی ۔

اس سر گرمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کا انتظامیہ کے ہاں رجسٹرڈ ہونا ناگزیر ہے اور تمام مالکان2 ہفتوں میں رجسٹریشن کے عمل میں تعاون کریں ، انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے گزر جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ شدہ موٹر سائیکلوں کو ضبط کی جا سکتی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں پہلے ایکسائیز تربت ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرینس کروانی ضروری ہے بعد میں موٹرسائیکل مالکان کو ایف سی کیمپ آبسر میں کارڈ ایشو کیا جائے گا اور وہی کاڑد اس کی شناخت ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس وقت موٹر سائیکلوں کے اسٹینڈ نہ ہونے کے باعث لوگوں کی موٹرسائیکل شہر کے بازارمیں جگہ جگہ کھڑی کی جا تی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے اندر لوگوں کو آنے جانے میں پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اور ان پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن تربت کے تعاون سے بائیک اسٹینڈ کے لیے لینڈ مختص کی گئی ہے اوراسلئے تمام موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی جاتی کہ وہ اپنی اپنی موٹر سائیکلیں میوہ مارکیٹ یعنی پراناکلب نزدگھڑی چوک،میونسپل کمیٹی کے چاردیواری اورماڈل بوائزہائی سکول کی گراؤنڈپر کھڑی کریں۔

آج ہفتہ کے دن سے یہ مقامات پارکنگ کیلئے مختص کی گئی ہیں جہاں پر صرف دس روپے کے عوض ان کی موٹر سائیکل کی حفاظت کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام باشعور افراد تبدیلی کے اس عمل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔