|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2019

لورالائی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بلوچ کالونی لورالائی میں بی این پی مینگل کے آرگنائزنگ کمیٹی کے تشکیل دینے اور عوامی رابطہ مہم کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے بلوچستان خصوصالورالائی میں پے درپے واقعات ڈی ائی جی افس لورالائی میں پولیس اہلکاروں اور پروفیسر ابراہیم ارمان کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے غم کے اس گھڑی میں ہم انکے ساتھ ہیں اور انکے احتجاج کے بھر پور حمائت کرتے ہے ۔

اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی لیبر سیکرٹری واجہ منظور بلوچ،مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ،بی ایس او کے چیرمین نظیر بلوچ بھی موجود تھے اس موقع پر بی این پی لورالائی کے لئے ارگنائزرعبداللہ شاء ڈپٹی ارگنائزر محمود بلوچ ،اور ممبران محمد زمان خلجی،میر حیات بلوچ،سید اللہ بلوچ، محمد جان خلجی،محمد زمان بلوچ منتخب کئے گئے ۔

اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور بی ایس او کے چیرمین نظیر جان بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے بلوچستان کے دشمن ہمارے ترقی کے دشمن ہمارے امن کے دشمن ہمارے تعلیم کے دشمن ہمارے صحت کے دشمن بلوچ اور پشتون کے اتحاد کے دشمن ہمیں ہر روز مختلف ناموں سے قتل کرئے ہے اور ہمیں سب وسائل سے بھی محروم کرئے ہے اور ہم سی پیک کے دشمن نہیں ہے ۔

ہم ترقی کے دشمن نہیں ہے مگر ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ہمیں کیوں قتل کیا جاریا ہے پھر اپنے اپکو چھڑانے کے لئے الزام سی پیک پر یا نامعلوم اداروں پر لگایا جاریا ہے انہوں نے کہا کے بلوچستان اور مرکزی حکومت بلکل نہیں ہے ادارے تبا ء کردئے گئے ہے ناکام خارجہ پالیسی اور دوسروں ممالک میں بے جا مداخلت ہمارے لئے تبائی کا سبب بن ریئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کے ہم نے صوبے کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے مرکزی حکومت کی حمائت کی تھی جس پر ابھی تک کوئی خاص عملدرامد نہیں ہوا ہے اور ہم اب بھی ازاد حیثیت سے اسمبلی میں بھیٹے ہوئے ہے اور ہم کسی بھی وقت اپوزیشن میں جاسکتے ہے انہوں نے کہا کے پشتون اور بلوچ کی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اور اسی طر ہم صوبے میں غاصب اور ظالم قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہے ۔

کیونکے اج ہمیں ایک سازش کے تحت ہمارے اندر سے تعلیمیافتہ ڈاکٹرز پروفیسر وکلاء چھن چھن کر ختم کئے جارئے ہے انہوں نے کہا کے بلوچستان میں منتخب نماہندے پورے بلوچستان کے وزراء نہیں بلکے اپنے علاقے کے وزراء ہے اور اسی طر ح مرکز میں منتخب نماہندوں کی حکومت نہیں بلکے کسی اور کی حکومت ہے ۔

انہوں نے کہا کے ہمیں ہر دور میں نظر انداز کردئے گئے ہے جہاں پر امن تعلیم صحت اور روڈوں کی ضرورت ہے وہاں پر ہمارے جوان قتل ہورئے ہے اور لاہور کراچی سیالکوٹ میں موٹروے فلاح اوور ہمارے پیسوں سے بن رئے ہے ہمارے جوان ملک کے کسی بھی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے سے کیوں محروم ہے؟

انہوں نے کہا کے ہمیں سب سے زیادہ امن اور اتحاد کی ضرورت ہے اس سلسلے میں بی این پی مینگل ہر اول دستے کا کردار ادا کریگا ۔انہوں نے کہا کے لورالائی کے ہر واقعہ میں لورالائی کے عوام پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ارمان لونی کی شہادت پر انکے ساتھ ہے مذمت کرتے ہے اور ایسے واقعات کے روکتھام کے لئے اپیل کرتے ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہے ۔