|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2019

حب : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشیں رنگ لائیں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیرنگرانی آراوپلانٹ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، آزمائشی بنیادوں پرمیٹھے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔

آزمائشی بنیادوں پر آراو پلانٹ آپریشنل کرنے کی تقریب میں چیئرمین بی ڈی اے میجر ریٹائرڈ اکبر لاشاری اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کیپٹن (ر)جاوید شریک تھے،چیئرمین بی ڈی اے میجر ریٹائرڈ اکبر لاشاری کا کہنا تھا کہ بی ڈی اے کے اس پراجیکٹ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے بی ڈی اے کے گوادر کی ساحلی شہر پسنی اور جیوانی میں جاری دیگر منصوبے بھی اسی طرز پر کامیابی کیساتھ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی لسبیلہ کی ساحلی تحصیل گڈانی میں بی ڈی اے کمپلیکس کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام کررہی ہے 18کروڑ روپے سے زائد لاگت کے منصوبے میں شپ بریکنگ یارڈ سے متعلقہ محکموں کے لئے دفاتر تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

ہماری کوشش ہوگی کہ یہ منصوبے مقررہ مدت سے قبل پایہ تکمیل کو پہنچیں،،چیئرمین بی ڈی اے میجر اکبر لاشاری نے کہا کہ گڈانی میں واقع پلوں کی تعمیرومرمت کیلئے پی سی ون تیار کی گئی ہیں جلد منظوری کے بعد ان پر بھی کام کاآغازکردیا جائیگا۔