|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2019

سکندرآبادسوراب: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کادیوالیہ نکال دیاہے کرپشن ختم کرنے کے دعویدارخودکرپشن کے مائی باپ نکلے ،صادق اورامین کاڈھنڈوراپیٹنے والے بدترین خیانت کامرتکب ہوچکے ہیں۔

بلندوبانگ دعوے کرنے والے ایک کروڑ نوکریاں تونہ دے سکے البتہ چھ ماہ کے اندرکئی لوگوں کوروزگارسے محروم کردیا،پانچ لاکھ گھروں کی تعمیرکادعویٰ توگوگل پرتوہوسکتاہے لیکن میدان پرکچھ نہیں،ا ن خیالات اظہارانہوں نے پارلیمنٹ لارجزمیں پریس کلب سکندرآبادسوراب کے صدرشبیراحمدلہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ تبدیلی کے دعویدارملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچاچکے ہیں۔

احتساب اورصادق وامین کے ڈھنڈوراپیٹنے والے خود کرپشن کے مائی باپ نکلے ،نیب کادوہرامعیارقابل اعتمادنہیں احتساب کاعمل اگرواقعی غیرجانب دارہوتاتوعلیمہ خان جوکئی آف شورکمپنیوں اوربیرون ملک فلیٹس کی مالکہ نکلی ہیں ان کوکیوں کلین چیٹ دی جاری ہے ،علیم خان کامعاملہ محض رسمی توازن برقراررکھنے کی ناکام کوشش ہے ،اگرنیب واقعی سنجیدہ رہاتوقوی امیدہے کہ آئندہ چنددنوں میں حکومتی حلقوں سے مزیدگرفتاریاں سامنے آئیں گی۔

روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ مسلط کردہ طبقہ میں ملک توکیاایک ٹاؤن چلانے کی اہلیت نہیں مگربدقسمتی سے ضدکے بنیادپرانہیں قوم کامستقبل حوالہ کیاگیاہے،ایک سوال کے جواب میں مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ پنجگورجیسادلخراش واقعہ جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں مگروفاقی حکومت توکجاصوبائی حکومت کوبھی آگے بڑھ کران کی اشک شوئی کی توفیق نہ مل سکی حالانکہ جہاں واقعہ رونماہواوہ وزیراعلیٰ کااپناحلقہ بھی ہے ۔

لیکن وہاں جیپ ریسلینگ کے انتظامات توموجودہیں مگر بروقت ریسکیوکی کوئی سہولت میسرنہیں،جوایک المیہ سے کم نہیں،انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں عوامی بیداری مہم اورجے یوآئی کی سیاسی قوت کے بھرپورمظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ،اس سلسلے میں 28فروری کونصیرآبادڈویژن میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑاناموس رسالت ملین مارچ ہوگا ۔