|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2014

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سبی میں جعفر ایکسپریس میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب پہنچ گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکی مالی مدد کی جائے کیونکہ بم دھماکے میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلع سبی کے ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 17سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے تھے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال اور سول ہسپتال میں رکھا گیا تھا محمد اعظم جو سوزوکی ڈرائیور ہے اسی ٹرین سے سفر کررہا تھا پیر کے روز اپنے اہلخانہ اور بچوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب پہنچ گیا اور وہاں پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھماکے میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی اس واقعے کے بعد اسے سی ایم ایچ میں رکھا گیا اس کا علاج مکمل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی مالی مدد کی گئی میرے سات بچے ہیں میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میری مالی مدد کی جائے تاکہ میں اپنے بچوں کی کفالت کرسکوں انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ۔