کوئٹہ : کینسر ،جگر ،گردوں کے عارضے سمیت مہلک امراض میں مبتلا افراد کو طبی ومالی معاونت فراہم کرنے کیلئے بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ قائم مستحق افراد کا علاج ملک کے دیگر مستند سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کرایا جائیگا درخواست گزاروں کیلئے فارم کا اجراء کردیا گیا ۔
محکمہ سماجی بہبود و حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام قائم بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ وزیراعلیٰ کے مختص کردہ صوبائی و ترقیاتی پروگرام کے سوشل سیکٹر کا حصہ ہے جس کی گزشتہ برس10 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی پروگرام کے تحت کینسر ، حادثاتی طور پر جھلس جانے والے ، جگر کی پیوندکاری ، تھیلیسیماکے مرض میں مبتلامریضوں سمیت گردوں کے آخری اسٹیج کے مریضوں اور ڈائلیسز کے سہولیات کی فراہمی کیلئے طبی ومالی معاونت فراہم کی جائیگی ۔
درخواست گزار پروگرام کے تحت کراچی کے آغا خان لیاقت نیشنل ، نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈڈیزیز ، ضیا الدین ہسپتال ، کرن ہسپتال ، ساؤٹھ سٹی، پٹیل ہسپتال، طباہارٹ انسٹی ٹیوٹ، ، الشفاء ٹرسٹ اور اے ایف آئی سی راولپنڈی، شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد، لاہور کے شوکت خانم اور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈسن اونکالوجی کے سمیت کوئٹہ کے بی ایم سی ، سول ہسپتال، سی ایم ایچ، انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی کوئٹہ میں اپنا علاج کراپائیں گے ۔
درخواست دینے کا طریقہ کار میں مستحق مریض پینل پر موجود ہسپتالوں مستند ڈاکٹر اور ہسپتال سے ریفرل کی دستاویزات مرض کی تشخیص میں کئے گئے ٹیسٹ اور مفصل رپورٹس کے ہمراہ تخمینہ اخراجات کی رسید متعلقہ محکمے سے حاصل کر سکتے ہیں ۔
سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود نورالحق بلوچ کے مطابق صوبے کی منتشر آبادی کیلئے روزگارکے ذرائع محدود ہیں جس کی وجہ سے مستحق لوگ اپنا علاج نہیں کراپاتے ان کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کا علاج پاکستان کے 17 بڑے ہسپتالوں میں کرایا جائیگا ۔