|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2019

خضدار : ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ لیویز فورس بلوچستان کا ایک ماڈل فورس ہے اور خضدار لیویز قابل فخر لیویز اسٹیشن ہے لیویز کی قربانیاں نا قابل فراموش اور مثالی ہیں جنہوں نے اپنا لہو دے کر بلوچستان کے امن میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

لیویز اہلکاروں کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا اور مارچ کے مہینے میں پروموشن اور نئی بھرتیوں کا بھی سلسلہ شروع کیا جائے گا ،کارکردگی کے حوالے سے خضدار لیویز نمبر ون ،بولان دوسرے اور پشین تیسرے نمبر پر ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لیویز دربار خضدار سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں جب وہ آر ٹی سی سینٹر خضدار پہنچے تو ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے ان کا استقبال کیا اور لیویز کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خضدار ایک وسیع ضلع ہے امن وامان کو بر قرار اور مزید مستحکم بنانے کے لئے جو وسائل درکار ہیں وہ ہمارے پاس نہیں جس میں گاڑیاں فیول اسلحہ وغیر ہ شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے ایک سال کے دوران تین سو کے قریب اشتہاری ملزمان گرفتار کئے 1107 مشکوک افراد پکڑے ،1744 کلو چرس ،چھ کلو گرام ہیروین ،1133 گرام شیشہ ،104 کلو گرم افیون ،280 کلو گرام کرسٹل وغیر ہ پکڑے ہیں ڈائریکٹر لیویز بلوچستان ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے خضدار لیویز کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ خضدار لیویز کے جوانوں کی کارکردگی مثالی ہے ۔

میری ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ میری تعیناتی خضدار میں ہو اور میں یہاں کے لیویز کو کمانڈ کروں انہو ں نے کہا کہ لیویز کی اپ گریڈیشن ،کیو آر ایف اور آر ٹی سی خضدار اور لیویز فورس میں مارچ سے بھرتیوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گا جس میں شہید اہلکاروں کے ورثاء کا کوٹہ بھی ہے ۔

لیویز کی اپ گریڈیشن سے سپاہی پانچ سے سات میں چلا جائے گا میری کوشش ہے کہ لیویز کے تمام ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مزید جدیدتربیت سے آراستہ کیا جائے تاکہ مزید بہتر انداز میں وہ اپنی کارکردگی شو کر سکیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو پروموشن دینے کے ساتھ انعامات سے بھی نوازا جائے گا خضدار لیویز کے جتنے ضروریات بیان کی گئی ہیں ۔

انہیں ہر ممکن طریقے سے میں پورا کرونگا اس موقع پر سید محمد امین شاہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی،تحصیلدار محمد اعظم باجوئی و دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ایکسین محکمہ مواصلات و تعمیرات لیاقت علی نے آر ٹی سی خضدار کی چار دیواری کی تعمیرات کے متعلق ڈی جی لیویز کو بریفنگ بھی دی اس سے قبل زیر تربیت لیویز اہلکاروں نے مختلف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔