|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2019

تربت: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جماعت کے ذمہ داراں پر زور دیا ہے کہ نچلی سطح پر تنظیم کو منظم کرتے ہوئے عوام کے ساتھ قربت بڑھائیں، دنیا کے تمام ہتھیاروں سے طاقتور ترین ہتھیار عوام کی طاقت ہے لہٰذا اپنے عوام کو منظم کیے بغیر کوئی بھی سیاسی تحریک اپنے متعین کردہ مقاصد حاصل نہیں کرسکتی، نچلی سطح پر قائم تنظیمی ڈھانچہ جماعت کو عوام کے ساتھ جوڑنے کا موجب بنتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیشنل پارٹی کیچ کے کورکمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی تعمیر و ترقی کا واضح ایجنڈا رکھتی ہے، جب جب ہمارے عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرکے جماعت کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے تو عوامی، اجتماعی و قومی مفاد کے حامل ایجنڈا ہمارا اولین ترجیح رہاہے۔

علاقے میں فیمیل ایجوکیشن کی ترقی و ترویج کا سہرا ہماری جماعت کو جاتا ہے کہ 25 سال قبل اس ضمن میں ہمارے اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ اب کی بار نیشنل پارٹی نے عوامی، اجتماعی و قومی نوعیت کے جو ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اس ریکارڈ کو نیشنل پارٹی خود ہی توڑ سکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مستقبل میں اگر نیشنل پارٹی کو موقع ملا تو پانی کے گھمبیر مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر ایڈریس کیاجائے گا۔