|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2014

لندن(اسپورٹس ڈیسک) فرنچ کلب پیر س سینٹ جرمن (پی ایس جی ) اور مانچسٹر سٹی پر کھلاڑی خریدنے پر پابندی کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق یوئیفا کے آج ہونے والے اجلاس میں اس فیصلہ کا قوی امکان ہے کہ فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن اور انگلش کلب مانچسٹر سٹی یوئیفا کے جائز معاشی قانون ((Financial Fair Play Rulesکے مطابق اجلاس میں اگر مانچسٹر سٹی اور پی ایس جی پر الزام ثابت ہوا تو ان پر کھلاڑی خریدنے پر پابندی عائد کردی جائیگی۔ واضح رہے یوئیفا فنانشل کنٹرول باڈی کا اجلاس آج بروز بدھ ہوگا ۔ article22یوئیفا کے قوانین کے مطابق دونوں کلبز پر الزام ثابت ہوا تو جرمانے کے ساتھ وہ یوئیفا چیمپئن لیگ سے بھی خارج ہوسکتے ہیں۔ سی ایف سی بی کے ذرائع کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی اور آرسنل کا نام تشویش عمل میں شامل نہیں ہے واضح رہے سٹی نے گزشتہ سال 149ملین پاؤنڈ کھلاڑیوں کے خرید نے پر خرچ کی جس میں انہوں نے ارجنٹائن کے ایگویرو، فرانس کے ناسری اور کیلیشی، اسپین کے جاوی گارسیا اور نسٹاسچ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اور ابوظہبی کے مشہور اتحاد ائیر لائنز سے ساڑھے تین سو ملین پاؤنڈ کا دس سالہ معاہدہ کیاجبکہ مانچسٹر سٹی کے مالک مشہور اور اتحاد ائیر لائنز کے اونر شیخ منصور ہیں اور دوسری جانب پی ایس جی نے گزشتہ سال کھلاڑیوں کے خریدنے پر 167ملین خرچ کیے۔ اور ان کے مالک قطر کے اسپورٹس بزنس مین نصیر الخلیفی ہیں۔ وضح رہے یوئیفا نے پہلے ہی اسپینش کلب بارسلونا پر کھلاڑیوں کی خرید نے پر عائد کی تھی۔