کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ایک راہگیر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور امن کے قیام کے لئے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملوں کے ذریعہ سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لورالائی میں سیکیورٹی اقدامات مزید موثر بنانے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی ہے۔
قیام امن کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ، وزیراعلیٰ بلوچستان
وقتِ اشاعت : February 17 – 2019