|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2019

لاہور: جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے خود کو کرکٹ کا ’یونیورس باس‘ قرار دے دیا۔

انتالیس سالہ گیل نے گزشتہ دن رواں برس ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کرلینے کا اعلان کیا ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کا ورلڈکپ میرا آخری ہوگا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  جاری رکھوں گا۔ابھی تک مکمل فٹ اور کرکٹ کو انجوائے کررہاہوں، وزن کچھ کم ہوا ہے۔

کرس گیل نے حریفوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے بچ کررہیں، بال کچھ گرے ضرور ہوئے ہیں لیکن اب بھی کرکٹ باس ہوں اورمرتے دم تک رہوں گا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے پانچواں ورلڈکپ کھیلنا ایک اعزاز ہوگا اور کوشش ہوگی کہ ٹرافی کے ساتھ ون ڈے  کیریئرکا اختتام ہو۔