|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2019

 دبئی: قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے مجھے اعتماد، عزت اور شہرت دی ہے۔

ایک انٹرویو میں قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی پہلی پراڈکٹ پکارے جانے پر بڑا فخر محسوس کرتا ہوں، شاداب خان اور فہیم اشرف بھی اسی ٹورنامنٹ سے ابھر کر سامنے آئے، پی ایس ایل 1  کے لئے ڈرافٹ بڑی بے تابی سے دیکھ رہا تھا، ایمرجنگ کیٹگری میں سب سے آخر میں میرا نام آیا تو بھائی کو گلے لگا لیا۔

حسن علی نے کہا کہ 2016 میں پی ایس ایل 1 کا میچ کھیلنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے لئے آیا تو خوف زدہ اور نروس تھا، اس کے بعد کامیابیوں کا سفر شروع ہوا، عزت بھی ملی اور شہرت بھی، آج قومی ٹیم کا اہم رکن ہوں، یہ سب کامیابیاں سخت محنت، پی سی بی اور پشاور زلمی کی مینجمنٹ کی جانب سے دیئے جانے والے اعتماد کا نتیجہ ہیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں صلاحیتیں نکھارنے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ لینا بہت یادگار رہا۔