|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2019

کوئٹہ:  محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والا بادلوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کے زیر اثرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے تیس سے زائد اضلاع آئندہ تین دنوں تک رہیں گے۔

جمعہ سے لیکر اتوار تک شیرانی، ڑوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، پشین، کوئتہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، نوشکی، چاغی، سبی، زیارت، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، قلات، خجدار، خاران، واشک، پنجگور، تربت، آواران ،لسبیلہ اور گوادر میں درمیانے سے شدید درجے کی بارشیں ہوں گی۔ 

اسی طرح بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کے کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اس لئے متعلقہ محکمے اس سلسلے میں پیشگی طور پر خبردار رہے۔بارشوں کے ساتھ ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔