کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز فورس نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ سوناری نالے میں تخریب کاروں کے کمپاؤنڈ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں آر پی جی راکٹ کے 10 گولے ، 81 ایم ایم راکٹ کے 4 گولے ، 75 ایم ایم راکٹ کے 3 گولے ، 4 دستی بم ،آر پی جی راکٹ کے تین فیوز، ایک بارودی سرنگ، تین ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ ڈی سی کوہلو نے مزید بتایا کہ لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرکے ضلع کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔
تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ، ضلع میں کسی کو بھی تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کاروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کی کارگردگی کو سرہاتے ہوئے 50 ہزارانعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء4 لانگو نے ایک بیان میں کوہلو لیویز کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ کوہلو لیویز نے اسے قبل بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
کوہلو، لیویز نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپائے گے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا
وقتِ اشاعت : March 5 – 2019