اسلام آباد: گزشتہ پانچ سالوں کے دوران آغاز حقوق بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے 149 طالب علموں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کی غرض سے ایم ایس/پی ایچ ڈی کیلئے،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے وظیفے ایوارڈکئے گئے۔
وفاقی وزارت تعلیم کے دستاویز کے مطابق پروگرام کے تحت آسٹریلیا کیلئے6،بیلجیم کیلئے9،کینیڈا کیلئے 12،فن لینڈ کیلئے 1،فرانس کیلئے28،جرمنی کیلئے14،اٹلی کیلئے22ملائشیا کیلئے 32،نیوزی لینڈ کیلئے1،ناروے کیلئے1،جنوبی کوریا کیلئے11،سپین کیلئے1،تری کیلئے3،برطانیہ کیلئے6 اور امریکا کیلئے 2طالب علموں کو ایوارڈ دیئے گئے۔
دستاویزکے مطابق ضلع وار تقسیم کے حساب سے آواران کے4،بارکھان کے2،بولان کے8،چاغی کے3،ڈیرہ بگٹی کے1،گوادر کے6،ہرنائی کے1،جعفر آباد کے6،جھل مگسی کے4،قلات کے 8،کیچ کے11،خاران کے2،خضدارکے 8،قلعہ عبداللہ کے5،کوہلو کے 2،لسبیلا کے 6،لورلائی کے7،مستونگ کے8،موسی خیل کے1،نصیرآباد کے1،نوشکی کے3،پنجگور کے6،پشین کے7،کوئٹہ کے15،سبی کے4،صحبت پور کے1،واشک کے1،ڑوب کے5اور زیارت کے2 طالب علموں کو وظیفے ایواڈ کئے گئے۔
آغاز حقوق بلوچستان کے تحت صوبے کے 149طالب علمو ں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجا گیا
وقتِ اشاعت : March 11 – 2019