تربت: جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹرڈاکٹر اسماعیل بلیدی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا حالیہ دورہ تربت میں سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کااعلان نہ کرنا انتہائی افسوسناک امرہے، راشن کے چند تھیلے تقسیم کرکے عوام کوبھکاری نہ بنایاجائے ،موجودہ حکومت ناکام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں نے تمپ مند دشت بلیدہ زعمران میں بڑے پیمانے پرتباہی مچاہی ہے لوگوں کے زرعی فصلات ،بندات وغیرہ زیرآب آگئے ہیں بڑے پیمانے پرلوگوں کونقصانات کا سامنا کرناپڑا ہے ، راشن کے چند تھیلوں کی تقسیم سے متاثرین کی اشک شوئی نہیں کی جاسکتی ، متاثرین کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان ضروری تھا زمینداروں کے نقصانات کاازالہ ضروری ہے ان کے زرعی بندات تعمیر کرائے جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ بلیدہ میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی بندہے ، تربت بلیدہ روڈکاکام تسلی بخش نہیں ہے ، ایم ایٹ گوادر ہوشاپ روڈ تباہ ہے انکوائری کی جائے ، بلیدہ زعمران ہوشاپ لاوارث نہیں ہیں بلیدہ میں لیڈی ڈاکٹرنہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ باپ کی حکومت ناکام ہے باپ نے اتنے بیٹے پیداکئے ہیں جنہیں سنبھالنا ان کیلئے مشکل بن چکاہے ، سول سیکرٹریٹ میں کوئی کام نہیں ہورہاہے ، علاوہ ازیں انہوں نے ڈپٹی کمشنرکیچ ذیشان سکندرسے بھی ملاقات کی اور انہیں بلیدہ دشت تمپ میں اسسٹنٹ کمشنرنہ ہونے ودیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ کا سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان نہ کرنا افسوسناک ہے،اسماعیل بلیدی
وقتِ اشاعت : March 13 – 2019