|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2019

کوئٹہ:  بلوچستان میں رواں ماہ بارش کے دوران 11 اضلاع متاثر ہوئے، 88 ہزار افرادجبکہ قلعہ عبداللہ میں 20 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ لسبیلہ، نوشکی، کان مہترزئی اور زیارت میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے۔ 

مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارش،برفباری اور سیلاب نے صوبہ میں تباہی مچادی، تباہی کے باعث 88 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ قلعہ عبداللہ میں 20 ہزار گھروں کو نقصان پہنچاہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ابتدائی طور پر جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

ان میں سب سے زیادہ نقصانات قلعہ عبداللہ میں ہوا ہے جبکہ 11 اضلاع میں سب سے زیادہ نقصانات قلعہ عبداللہ، لسبیلہ، نوشکی، کان مہترزئی اور زیارت میں ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کی بحالی کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بلوچستان میں ہونے والی تباہی کی مزید رپورٹ متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ سے لیاجارہا ہے ۔