خضدار: چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہاہے کہ صوبہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی و فلاح وبہبودکے لئے جامعہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کیئے جارہے ہیں۔حکومت ایسی پالیسی بنارہی ہے کہ جس میں عوام کی بھلائی ہوجا ری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے جو دیر پا اور پائیدار ہوں اور ان سے صوبے کے عوام بروقت استفادہ حاصل کرسکیں۔
خضدار صوبے کا مرکزی جنکشن ہے، مستقبل و قریب میں یہاں تجارت و کاروبار کے وسیع مواقع پید ہونگے اور یہ شہر بگ سٹی بنے گا،پولیس لیویز کے ساتھ مل کر قیامِ امن کو برقرار رکھا جائیگا،پولیس اور لیویز میں مذید نفری بھرتی کیا جارہاہے انہیں موٹرسائیکلز و گاڑیوں کی فراہمی اور جدید اسلحہ سے لیس کیا جائیگا، اور اگلے پی ایس ڈی پی میں خضدار پولیس کمپلیس کا منصوبہ شامل کیا جائیگا۔
مسافرگاڑیوں میں ٹریکر لگایا جارہاہے تاکہ تیز رفتاری پر قابو پایا جاسکے کراچی کوئٹہ و چمن شاہراہ کو ڈبل وے بنایاجارہاہے، ابتدائی طور پر اس روڈمنصوبے کو حب سے اوتھل تک عملی جامعہ پہنا یا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خضدار کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کمشنر کانفرنس روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔
آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے حالیہ سیلا ب، ریسکیو اور متاثرین کو بروقت ریلیف اور امداد کی فراہمی اور ڈویژنل سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں و قیام امن کے لئے ہونے والی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل آر ٹی سی خضدار، ڈیجیٹل لائبریری، ٹراماسینٹر خضدار کا دورہ کیاجہاں انہیں مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر وآئی جی بلوچستان کو لیویز فورس کی استعداد کار و بھرتیوں کے حوالے سے ڈی جی لیویز طفیل بلوچ نے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے ٹراما سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی، خضدار میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات لیاقت بلوچ نے بریفنگ دی۔
نیو ڈویژنل کمشنر کمپلیکس چار کروڑ پانچ لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈیجیٹل لائبری اور چار کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈویژنل کمشنر کمپلیس، دو کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو بریفنگ دی گئی، اس دوران تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع کے بارے میں بھی انہیں بریفنگ دی گئی بعد ازاں ضلعی سیکٹریٹ پہنچے جہاں لیویز کی خصوصی دستہ نے انہیں گارڈ آف آرنر دیا،۔ چیف سیکریٹر ی ڈاکٹر اختر نذیر نے کمشنر کانفرنس روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) الیاس کبزئی ڈی جی لیویز بلوچستان ڈاکٹر طفیل بلوچ، ڈی آئی جی پولیس خضدار رینج آغا محمد یوسف، ڈی سی آوارن حسن جان بلوچ، ڈی سی مستونگ ممتاز احمد کھیتران، ڈی سی قلات شہک بلوچ، ڈی سی شہید سکند رآباد ضلع ڈاکٹر خدائے رحیم اے سی ریونیو قلات ڈویژن عائشہ زہری،ایس پی خضدار سیدجاوید اقبال غریشن، ایس پی قلات دوستین دشتی، ایس پی شہید سکندر آباد منظوراحمد بلیدی، ایس پی لسبیلہ محمد رمضان،زونل ڈائریکٹر لیویز علی رضاء کھوسہ پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج ڈاکٹر منیراحمد سمالانی، پی ڈی شہید سکندر یونیورسٹی انجینئر رحمت اللہ زہری، ایکسیئن لیاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری،چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہاہے۔
کہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ہم مسائل پر قابو پاسکتے ہیں، عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ پر پالیسیوں کا مرتب کرنا اور ان کے حل کے لئے آگے بڑھنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، نظام کی بہتری بے حد ضروری ہے۔
کمزور نظام کے ذریعے ہم کبھی بھی اہداف کو حاصل نہیں کرسکتے ہیں، بہتر نظام کے لئے ہم نے اور آپ نے سب نے مل کر ہی کوششیں کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے اہداف کو حاصل کرسکیں اور صوبے میں مذید خوشحالی لیکر آئیں،ورلڈ بینک کے پروگرام ’’مائیکروفنانس اسکیم‘‘کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے، پیْ ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت و معیار کو بہتر بنانے کو یقینی بنانے کیلئے از خود وقتاً فوقتاً ان منصوبوں کا دورہ کریں، انہوں نے کہاکہ صوبے میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی و دیگر عوامی ضروریات کے لئے حکوت وسائل خرچ کررہی ہے۔
ان وسائل تک عوام کی رسائی بے حد ضروری ہے وہ عوام کا حق ان تک پہنچائیں، تعمیراتی منصوبوں کو معیاری انداز میں مکمل کرکے ان سے عوام کو فوری استفادہ کا موقع فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ خضدار میں ٹراما سینٹر کا قیام بے حد ضروری تھا اس منصوبے کی بنیادرکھنا اور تعمیر اتی کام کاآغاز ہونا اطمینا بخش ہے، جس سے اس شہر و ضلع اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں بے حد فائدہ ملے گا۔
اور انہیں فوری طبی امدادمل سکے گی۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے ورلڈ بینک کے پروگرام’مائیکر فنانس اسکیم‘‘کے تحت کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کوروزگار کے مواقع دیے جائیں اس سلسلے میں ورلڈ بینک سے بات چیت کی جائیگی،پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی ڈپٹی کمشنرز از خود دورہ کردیں پولیس اور لیویز کے ساتھ مل کر قیامِ امن کو برقرار رکھا جائیگا۔
جب کہ مسافرگاڑیوں میں ٹریکر لگایا جائیگا، کراچی چمن شاہراہ کو ڈبل وے بنایا جائیگا، ابتدائی طور پر یہ روڈ حب سے اوتھل تک بنایاجائیگا،انہوں نے کہاکہ موٹرے پولیس محکمہ کو بھی کہیں گے کہ قلات سے لسبیلہ تک قومی شاہراہ کو موٹروے پولیس تعینات کیا جائے قلات ڈویژن میں واقع سیاحتی مقام مولہ چوٹک، ہر بوئی میں سیاحوں کو مذید متوجہ کرنے کے لئے مذید اقدامات کیئے جائیں اس سلسلے میں پی سی ون بنا کردیں وہاں تک روڈ،اور سیاحتی مقام پر ریسٹ ہاؤسز تعمیر کیئے جائیں۔
تاکہ وہاں کے شہری علاقے ترقی کریں،انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں جتنے بھی درخت ہیں ان کو ان کونمبرنگ کرکے ان کی حفاظت کو مذید یقینی بنایا جائے، اورشہید سکندر زہری یونیورسٹی، آغا عرفان کریم میموریل ہسپتال، جھالاوان میڈیکل کالج میں تعمیراتی کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے تاکہ یہ جلدی مکمل ہوں، انہوں نے کہاکہ 19مارچ کو پاکستان گرین ڈے ہوگا اور اس دن پوے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی درخت لگائے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ قلات ڈویژن میں قبائلی تنازعات کو حل کرنے کے لئے فریقین اور قبائلی عمائدین سے مل کر ان کے آپس کے تنازعات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کردیں یہ بلوچستان کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز اپنے اپنے شہروں میں تاجروں سے مل کر وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ لگوائیں تاکہ شہروں کو مذید سکور کریں۔
خضدار جلد بگ سٹی بنے گا ، قیام امن کیلئے تمام اقدامات کرینگے ، چیف سیکرٹری
وقتِ اشاعت : March 16 – 2019