کوہلو: صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر پہنچ گئے قبائلی عمائدین اور پارٹی ورکرز سمیت سینکڑوں چاہنے والوں نے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ملاقات کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے وزارت سنبھالتے ہی مختصر مدت میں کئی بار اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کئی اہم اعلانات کئے اہل علاقہ اور حلقے کے لوگ وزیر صحت کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دینے لگے ہیں گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت درجنوں گاڑیوں کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب پہنچ گئے جہاں ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین، پارٹی ورکرز اور سینکڑوں چاہنے والے ووٹرز نے ان سے ملاقات کی بعد ازاں صوبائی وزیر اپنے ضلعی دفتر میں بھی لوگوں سے گل مل گئے ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ضلع کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ دیگر محکموں میں کئی اہم اقدامات کر رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت نے جام کمال خان کی سربراہی میں پورے صوبے میں تبدیلی کا عمل شروع کردیا ہے ہزاروں خالی آسامی پر تقرریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں محکمہ صحت کی تمام خالی اسامیوں پر تعیناتی کا عمل شروع ہو چکا ہے جلد ہی تمام بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو برسرروزگار کردیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کوہلو کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات شروع کر چکے ہیں جلد ہی پورے ضلع کا نقشہ تبدیل کردے گا اس موقع پر انہوں جامع مسجد کوہلو میں واٹر سپلائی اسکیم میں جاری کام کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر کے ہمراہ قبائلی رہنما میر نثار احمد مری، میر خورشید احمد مری، میر طور خان مری، وڈیرہ بالو خان مری اور میر شیر جنگ مری تھے۔
جام کمال کی سربراہی میں صوبے میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے،نصیب مری
وقتِ اشاعت : March 18 – 2019