|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2014

ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار)بلوچستان حکومت نے جعفرآباد سمیت تین اضلاع سے گندم کی بین الاضلاع نقل و حمل پر دو ماہ تک کیلئے پابندی عائد کردی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے زرعی اضلاع جعفرآباد، نصیر آباد اور جھل مگسی میں گندم کی بمپر فصل تیار ہوچکی ہے اور بعض علاقوں میں گندم کی کٹائی بھی شروع کردی گئی ۔کاشتکاروں اور زمینداروں نے گندم فروخت کیلئے محکمہ خوراک اور پاسکو کے سینٹر ز سے رابطے شروع کردیے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث کاشتکار اور زمیندار پریشانی سے دوچار ہیں کم قیمت پر گندم فروخت کرنے کے بجائے اکثر کاشتکاروں اور زمینداروں نے اپنی گندم گوداموں میں منتقل کردی ۔دریں اثناء بلوچستان حکومت نے جعفرآباد ،نصیر آباد اور جھل مگسی سے بین الاضلاع گندم کی نقل حمل پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی اور محکمہ خوراک کوگندم کی خریداری اور ہدف پورا کرنے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔