|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2019

 اسلام آباد: حکومت نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی لگادی ہے اوراس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)  کوضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بھی پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے میچز بھارت میں دکھانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔