|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2019

گوادر : دنیا بھر میں دو ارب لوگ پانی سے محروم ہیں ۔ مکران میں سالانہ 50ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہے۔ پا کستان میں کینال سسٹم سے پانی کاضا ئع ہورہاہے ۔ صاف پانی میسر نہ ہونے سے 26فیصد انسان بالغ ہونے سے قبل مرجاتے ہیں۔ ضلع گوادر میں پانی کا بحران پائیدار منصوبہ بندی موجودنہ ہونے کا نتیجہ ہے ۔ پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ 

ان خیالات کااظہار مقر رین نے الخدمت فاؤنڈ یشن گوادر کی جانب سے پانی کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ماڈ ل ہائی اسکول ہال گواد رمیں منعقدہ تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔ 

تقر یب سے ادارہ ترقیات گوادر کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر برائے ماحولیات عبدالرحیم بلوچ، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصر رحیم سہرابی، سابقہ صدر خدابخش ہاشم، سوشل ویلفےئر آ فیسر گوادر عبیداللہ بلوچ اور این سی ایچ ڈی کے نزیر احمد بلوچ نے خطا ب کیا۔ 

مقر رین نے پانی کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پانی خدا وند تعالیٰ کی جانب سے ایک نعمت ہے اور دنیا کے تما جانداروں کی زندگی کا انحصار پانی پرانحصار سے ہے اگر پانی موجود نہ ہو توکوئی بھی جاندار اپنی بقاء بر قرار نہیں رکھ سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے ہمارا دین بھی واضح موقف رکتھا ہے آج سے 14سو سال قبل نبی آخر الزمانﷺ نے پانی کی اہمیت کے حوالے سے اپنے فرمودات بیان فرمائے تھے جس میں پانی کے اصراف کومنع کیا گیا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں وقوع پز یر ہونے والی موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پانی کے ذخائر کم پڑ رہے ہیں پانی کی کمیابی کے مسائل کی وجہ سے دنیا کے تقر یباًدو ارب لوگ پانی سے محرومی کا شکاربن گئے ہیں صاف پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس کے انسانی صحت پر بھی مضر اثرات پڑ رہے ہیں جس سے مختلف موذی امراض بھی پھیل رہے ہیں مضر صحت پانی کے استعما ل کی وجہ سے دنیاکے 26فیصد لوگ بالغ ہونے سے قبل مر جاتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مکران میں سالانہ 50ملی میٹر پانی ریکارڈ کی جاتی ہے جو موسمی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے ضلع گوادر میں آبی ذخائر قلیل تعداد میں موجودہیں جبکہ پانی کواسٹورکر نے کے لےئے پائیدار منصوبہ بندی کابھی فقدان ہے جس سے پینے کے پانی کا وافر مقدار میں دستیا ب ہونا مشکلامربن گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آبپاشی کانظام بھی فر سودہ ہوچکاہے زراعت کے فروغ کے لےئے یہاں ابھی تک کینال سسٹم رائج ہے جبکہ دنیا بھر میں کینال سسٹم ختم کیاگیا ہے کینال سسٹم پانی کے ضیاں کا سبب بنتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ پانی کی اہمیت کواچھی طرح سمجھیں پانی ہی زندگی ہے پانی کا بے دریغ استعمال ترک کرکے اس کو ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جائے ۔ تقر یب کے نظامت کے فرائض الخدمت فاؤنڈ یشن گوادر کے صدر نادل صالح نے ادا کےئے ۔