کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی جانب سے تنظیم کے چےئرمین زاہد بلوچ کی بازیابی کیلئے جاری کردہ اجتجاجی شیڈول کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 اور26 اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال اور 27 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے تمام زون ہڑتال کو کامیاب کرانے کے ساتھ فورسز کی جانب سے بی ایس آ و آزاد کے مرکزی چےئرمین کی اغوا ء کے خلاف قوم کو آگاہی دینے کے ساتھ سخت اجتجاجی شیڈول کیلئے تیار کرنے کیلئے آگاہی مہم کا بھی اہتمام کریں مرکزی ترجمان نے کہا کہ لندن میں مظاہرے کیلئے لندن زون بی ایس او کے کارکنوں کے ساتھ مکمل تعاون و یکجہتی کرکے دنیا کے سامنے ریاستی جبر کو عیاں کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی جہاں ریاست کی جانب سے مختلف مکاتب فکر و سیاسی رہبروں کارکنوں کا بے دریغ اغواء ایک سنگین انسانی المیہ بن چکا ہے وہیں پر طلباء تنظیم کے چےئرمین کا فورسز کے ہاتھوں اغواء ایک اور المیہ ہے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پنجگور،کیچ و پسنی کے گرد نواع میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں میں شدت کیساتھ ساتھ زمینی فورسز تعینات کی جا رہی ہے جو ایک بہت بڑے آپریشن کا پیش خیمہ ہے بی این ایم اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ بی ایس او آزاد کے مرکزی چےئرمین زاہد بلوچ کی بحفاظت بازیابی اور ایک سنگین آپریشن فورسز کی نقل و حمل کا فوری نوٹس لے تاکہ بلوچ قوم کی جاری نسل کشی روک کر ایک المناک بحران سے بچا جا سکے ۔