پسنی : ایم این اے لسبیلہ گوادرمحمداسلم بھوتانی نے کہاہے کہ ضلع گوادر کے زمینداروں کے اراضیات کو سرکاری قراردینا کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ،پسنی اور چربندن میں بجلی کے مسئلے کو حل کرانے کے لیئے کیسکو کو ایک کروڑروپے سے زائد رقوم مہیاکردی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ وہ ایک عوامی نمائندہ ہے اور عوام مسائل کے حل کے لیئے ہرفورم پر آوازاُٹھائے گا ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے ضلع کونسل گوادرکے سابق ممبر اور معروف سماجی اور سیاسی شخصیت سیٹھ شربت گل سے ملاقات کے دوران کیا ۔
اس سلسلے میں سماجی اور سیاسی شخصیت سیٹھ شربت گل نے ایم این اے محمداسلم بھوتانی سے ملاقات کی علاقائی مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا ،سیٹھ شربت گل نے صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل پسنی کے مقامی لوگوں کے کھتونی شدہ اور ڈگری شدہ ،جدی پشتی اور موروثی چھتیس ہزارسے زائد ایکڑاراضیا ت کو غیرقانونی طورپر ڈپٹی کمشنر گوادرکے نام اندراج کروانے کے حوالے سے مقامی لوگوں کے خدشات سے ایم این اے لسبیلہ گوادر کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر ایم این اے محمداسلم بھوتانی نے کہاکہ وہ ایک عوامی نمائندہ ہے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے ہرفورم پر آوازبلند کریگا انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر خاصکر تحصیل پسنی کے غریب زمینداروں کی اراضیات کو سرکاری قراردینا کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تحصیل پسنی اور خاصکرچربندن میں بجلی کے مسئلے کے حل کے لیئے ایک کروڑروپے سے زائدرقوم کیسکو بلوچستان کوریلیزکردیئے گئے ہیں جس سے نئی تاریں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر لگائے جائینگے انہوں نے کہاکہ میراحلقہ انتخاب انتہائی وسیع ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اپنے حلقے میں یکساں ترقیاتی کام کراؤں ۔
گوادر میں زمینداروں کی اراضی کو سرکاری قرار دیا جارہا ہے ، قبول نہیں،اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : March 28 – 2019